ابنا: بدھ کے روز کئے گئے مظاہروں کا انعقاد شام کے لئے پورپی یکجہتی فرنٹ نے کیا تھا مظاہرین صدر بشارالاسد کے ساتھ اپنی برپور حمایت کا اظہار کرہے تھے۔ یہ مظاہرے ایسے وقت پر ہوئے جب دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندے شام سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے سوئزر لینڈ کے شہر مونٹرکس پہنچ رہے تھے۔ اُدھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے آغاز سے ہی شامی حکومت کی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صدر بشارالاسد کو عبوری حکومت کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ نے اپنی افتتاحی خطاب میں امید ظاہر کی کہ شامی بحران سے وابستہ تمام افرادکو اس کانفرنس کے نتیجے کی پیشن گوئی سے پرہیز کرنا چاہئے اور کوئی بھی ایسا اقدام نہ کریں جس سے مذاکرات میں خلل پڑ سکے۔ درایں اثنا ،کانفرس میں خطاب کے دوران شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے جان کیری کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام میں صدر کا انتخاب صرف شام کی عوام کرسکتی ہے۔








